Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کی ورلڈ کپ میں پیش قدمی جاری، نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

افغانستان کی ورلڈ کپ میں پیش قدمی جاری، نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست سے ہمکنار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ کے لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 34 ویں مقابلے میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والے 180 رنز کا ہدف 32 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کپتان اننگ کھیلی انہوں نے 56 رنز ناقابل شکست کی اننگ کھیلی۔ جبکہ رحمت شاہ 52 ، رحمان اللہ گرباز 10 اور ابراہیم زردان نے 20 رنز بنائے، عظمت اللہ عمر زئی 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کے بولرز افغان بیٹرز کے لیے کوئی مشکل کھڑی نہ کر سکے، لوگن وین بیک، وین ڈرمرو اور ثاقب ذوالفقار 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

قبل ازیں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہو سکا، اور پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیدرلینڈز کے افتتاحی بلے باز ویزلی بیریسی صرف 1 رن بنا سکے، میکس او ڈاؤڈ 42 اور کولن ایکرمین نے 29 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذوالفقار نے 3،3 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کے نمایاں بیٹسمین سائبرینڈ اینجلبرچٹ تھے جنہوں نے 58 رنز کی اننگ کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی.

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

Advertisement

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

افغانستان کا اسکواڈ

رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی کھلاڑی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف، ٹریوس ہیڈ سے بہتر قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ، پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
پہلی چار روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر