Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سامان خود ٹرک پر کیوں رکھا؟ وجہ سامنے آگئی 

Now Reading:

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سامان خود ٹرک پر کیوں رکھا؟ وجہ سامنے آگئی 
Advertisement

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنا سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وائرل تصاویر پر وضاحت پیش کی ہے۔

 

آسٹریلیا کے سڈنی ائیرپورٹ پہنچ کر کھلاڑیوں کے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کرنے کی وائرل تصاویر پر شاہیں شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کے لیے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف مدد کے لپے ایسا کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

Advertisement

آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔

شاہین نے کہا کہ پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے، کینبرا میں تیاری کا اچھا موقع ملے گا، چار دنوں میں ہمیں ٹیسٹ کی تیاری کا موقع ملے گا، ہم آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کے خلاف کھیل چکے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو جانتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ مضبوط انداز سے مقابلہ کرتے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی اسی ایل 9 میں پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کب کھیلی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی
محکمہ کھیل سندھ کا کھیلوں سے کھلواڑ
18 ویں سندھ گیمز کے لیے کراچی آنے والے کھلاڑی حادثے کا شکار
ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا
پی ایس ایل 9: فتح کی متلاشی پشاور زلمی کو ناقابل شکست ملتان سلطانز کا چیلنج درپیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر