چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے حارث رؤف کو بگ بیش کھیلنے کے لیے این او سی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے گرین سگنل دیا گیا تھا، حارث رؤف کو میلبورن اسٹارز کی جانب سے پانچ میچز کھیلنے کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے اس وقت تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ رؤف نے ابتدائی طور پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا حصہ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن فٹنس مسائل اور ورک لوڈ کا حوالہ دیتے ہوئے آخری لمحات میں اپنا ارادہ تبدیل کر لیا۔
”چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ تھکا ہوا ہے، لیکن ہم اسے اچھی طرح سنبھال سکتے تھے۔ تاہم انہوں نے اس دورے سے دستبرداری اختیار کرلی اور وہ اس دورے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔.
تاہم حارث رؤف کو این او سی دے دیا گیا کیونکہ پاکستان کو 12 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ اب سے نیوزی لینڈ سیریز تک ڈیڑھ ماہ کا وقفہ ہے جس کے دوران حارث رؤف کوئی کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔
بگ بیش کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ حارث رؤف کا معاہدہ صرف 5 میچوں پر مشتمل ہے۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو 7 سے 28 دسمبر تک این او سی دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کے مطابق حارث رؤف بگ بیش کے 5 میچوں میں حصہ لیں گے تاکہ وہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر کرسکیں۔ انہیں این او سی دینے کے پیچھے یہی سائنس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News