Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت اور بہادری کی روایات سے سجی ہے، مریم نواز

Now Reading:

سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت اور بہادری کی روایات سے سجی ہے، مریم نواز
مریم نواز

Advertisement

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت، مہمانوں کی خدمت، مظلوم کی مدد اور بہادری کی روایات سے سجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے یوم ثقافت سندھ پر مبارک پیش کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سب کو سندھ کلچر ڈے مبارک ہو، اجرک، سندھی ٹوپی اور دستار پوری دنیا میں سندھ اور پاکستان کی پہچان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ سندھ وفاق پاکستان کا خوبصورت اور منفرد پھول ہے، سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت، مہمانوں کی خدمت، مظلوم کی مدد اور بہادری کی روایات سے سجی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر، شاہ عبد الطیف بھٹائی جیسے اللہ والوں کے وجود سے یہ دھرتی مزید ممتاز ہوگئی، یہ ماروی کی ناقابل فراموش داستان رکھنے والی دھرتی ہے، اس کے رنگ جدا، منفرد اور دل تسخیر کرلینے والے ہیں۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست ہو یا ثقافت،معیشت ہو یا معاشرت، شہر ہو کہ دیہات سندھ کی خاص تہذیب اور ثقافت اپنا امتیازی وصف رکھتی ہے۔

سندھی یوم ثقافت آج جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

سندھ کے عوام آج ’سندھی یوم ثقافت‘ کا دن منا رہے ہیں، آج کے دن سندھ کے مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکاء سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیں۔

ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جانے والا سندھ یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں۔اس سلسلے میں آج بھی ہر کوئی سندھ کے روایتی رنگوں میں رنگا ہوا ہے اور سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس دن کو بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔

آج مختلف تقریبات میں سندھی ثقافتی ٹیبلو پیش کر کے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ جھوم کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور پولیس کا شہد ائے پولیس کی قربانیوں کو شاندار اور منفرد خراجِ تحسین
آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے، سینیٹر رضا ربانی
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ، اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
رانا آفتاب کا وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب تسلیم کرنے سے انکار
مریم نواز نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
مسلم لیگ ن نے ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات سے اتفاق کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر