گڑھی خدا بخش میں شہیدبےنظیر بھٹوکی16ویں برسی پرکارکنان کی آمد جاری
سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیربھٹو کے سولہویں یوم شہادت کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہے۔
بے نظیربھٹو کی سولہویں برسی کے سلسلے میں کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔ شہید بے نظیراورذوالفقارعلی بھٹو کا مزار کھلتے ہی عقیدت مندوں کی حاضری کے لیے قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری کا محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی پرپیغام
دوپہر 2 بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہوگا، 4 بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا، شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بے نظیرکے بارے میں
قائد پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی 16 ویں برسی کے موقع پربلاول بھٹو زرداری، دیگرپارٹی قائدین، آصفہ بھٹو زرداری برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
