ذوالفقارعلی بھٹوکےریفرنس کوبراہ راست نشرکرنےکیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر
چیرمیئن پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹو کے ریفرنس کو براہ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئروکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ذوالفقاربھٹو کےعدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس 12 دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر ہے۔
بلاول بھٹو نے ذوالفقار بھٹو کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی#BOLNews #SupremeCourt pic.twitter.com/yExEz02y2t
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 11, 2023
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ذوالفقاربھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقاربھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار صدر زرداری جنہوں نے ریفرنس دائر کیا تھا کے بیٹے اور بھٹو شہید کے نواسے ہیں۔ ذولفقارعلی بھٹو قائد عوام تھے اورعوام ان کے ریفرنس کو براہ راست دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے درخواست میں استدعا کی کہ کیس کی سماعت کی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
