Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا میں بارش اور ژالہ باری، پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ

Now Reading:

آسٹریلیا میں بارش اور ژالہ باری، پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے اور قوم ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ سے قبل قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ ہو گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیا بگ تھری ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے خلاف ہیں؟
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی پہلی پوزیشن  
ویڈیو: خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا
سمیع اسلم کا ورلڈکپ میں امریکا کی نمائندگی کا خواب ادھورا رہ گیا
عثمان خواجہ کو بیٹ پر سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر