Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا کا 2024 میں تین نئے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

Now Reading:

شمالی کوریا کا 2024 میں تین نئے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فوج کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے تحت اگلے سال مزید تین جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق گزشتہ ماہ پیانگ یانگ نے ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے اہم فوجی مقامات کی تصاویر لی ہیں۔

کم جونگ ان نے 2024 کے لیے اپنے اہداف کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ ان کے معاملات میں بنیادی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے جوہری عزائم کو آگے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی کے سال کے اختتام پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ اتحاد اب ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیئول ان کے ملک کو دشمن سمجھتا ہے۔

Advertisement

یہ پہلا موقع ہے جب کم جونگ ان نے اس طرح کی بات کہی ہے جو پالیسی میں باضابطہ تبدیلی کی علامت ہے – اگرچہ عملی طور پر کچھ سالوں سے اتحاد کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب حالت میں ہیں۔ گزشتہ ماہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کے بعد پیانگ یانگ نے سیئول کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد فوجی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

شمالی کوریا نے 2023 کے دوران بھی اپنے میزائلوں کے باقاعدہ تجربات جاری رکھے اور اس ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین میزائل داغے۔

بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے لانچ ، جو شمالی امریکی براعظم تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے – کو مغرب کی طرف سے فوری طور پر مذمت کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء شمالی کوریا اس بات پر ناخوش ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعاون میں اضافہ کیا ہے کیونکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایک امریکی آبدوز اس کے پانیوں میں پہنچ گئی ہے۔

اتوار کے روز کم جونگ ان کے بیان کے بعد جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے سیئول کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے کسی بھی منصوبے کی مذمت کی تھی۔

Advertisement

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا امریکہ کی حمایت سے بھرپور جوابی کارروائی کرے گا اور کم جونگ ان کی حکومت کو اس کے خاتمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر