Advertisement

پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم

پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے کہ چند سالوں میں پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےگوادرمیں اسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانےکے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ میری خاص نسبت ہے، اکتوبرمیں بی آرآئی کانفرنس میں شرکت کےلیے گیا۔

انوارالحق کاکڑنے خطاب میں کہا کہ گوادرمیں سمندری پانی کو قابل استعمال بنایاجائےگا، جب چائنہ ترقی کرتا ہے تو سب ترقی کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات بہت گہرے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ اہم ہے، پاکستان کی ترقی میں بلوچستان سب سے پہلے ہے، چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا۔ اللہ نے ہمیں چین کی صورت میں بہترین ہمسایہ دیاہے۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ چینی صدر نے چین کی ترقی کونئی جہتوں پر پہنچایا، سی پیک کے ذریعے گوادرکے لوگ ترقی کے نئے دورمیں داخل ہوگئے، پاکستان چین کی ترقی سے سیکھ رہا ہے، چند سالوں میں پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔

انوارالحق نے مذید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کم اورمواقع بہت زیادہ ہیں، گوادرایئرپورٹ بھی فعال ہونے والا ہے۔

گوادرمیں اسپتال اورسمندری پانی کو قابل استعمال بنانےکے منصوبوں کےافتتاح کے موقع پرچینی سفیربھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version