حالیہ خراب کارکردگی کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم مزید تنزلی کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی بلے باز بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں اور آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
بلے بازوں میں ٹاپ ٹین میں بابر اعظم کے علاوہ اور کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بولرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News