Advertisement

کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 25 دہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ کارروائی کے دوران 5 بہادر جوانوں نے بہادری  سے لڑے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والے بہادر جوانوں میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ سپاہی ٹیپو رزاق شامل تھا،۔

Advertisement

کراچی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی سنی شوکت بھی شہدا میں شامل ہے۔

لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 23 سالہ سپاہی شفیع اللہ اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ لانس نائیک طارق علی بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

جبکہ میانوالی سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد طارق خان بھی شہدا میں شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گی۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بہادر جوانوں کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو تقویت بخشتی ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version