قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کل کتنےامیدوار میدان میں ہیں؟ تفصیلات جاری

عام انتخابات؛ ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد
ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار انتخابی میدان میں اتر آئے ہیں۔
ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5121 امیدوار میدان میں ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں 4807 مرد، 312 خواتین، دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے ایک 1873 امیدوار ہیں جبکہ 3248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔
جاری ڈیٹا کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 6ہزار 710 امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں 6405 مرد 305 خواتین شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں نے 1874 امیدوارمیدان میں اتار دیے جبکہ 4836 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2878 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2722 مرد، 156 خواتین الیکشن لڑیں گے۔ سندھ اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں کے 949، جبکہ 1929 آزاد امیدوار بھی میدان میں آگئے۔
جاری ڈیٹا کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1834 امیدوار میدان میں آگئے، کے پی کے اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1763 مرد، 69 خواتین، دو خواجہ سرا امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1273 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1233 مرد، 40 خواتین دوڑ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

