Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرنے والی خاتون کی عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرنے والی خاتون کی عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
دنیا کی سب سے عمر رسیدہ ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرنے والی خاتون کی عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرنے والی خاتون کی عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کیا آپ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ماڈل کی عمر جانتے ہیں؟ نہیں تو جان کر حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں امریکا کی کارمین ڈیل فائس 92 برس کی ہیں اور ابھی بھی ماڈلنگ کر رہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سب سے طویل عمر خاتون ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اکارمین ڈیل اوری فائس کی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔ جب وہ 13 برس تھی تو بس میں سفر کے دوارن انہیں ماڈلنگ کی آفرکی گئی جسے انہوں بخوشی قبول کرلیا  اوراس وقت سے لے کر اب تک وہ مسلسل ماڈلنگ کر رہیں جبکہ اب وہ  92 برس کی ہوچکی ہے۔

اگر چہ انہیں ماڈلنگ کا شروع سے ہی شوق تھا لیکن وہ ایک مرتبہ ناکام ہوچکی تھی تاہم 13 برس کی  عمر میں انہیں بس میں سفر کرتے ہوئے ایک شخص نے دیکھا جو کہ فوٹو گرافر اور فیشن ڈیزائنر تھا انہوں کارمین کا اسکرین ٹیسٹ لیا اس کے بعد وہ ترقی کی منازل طے کرتی رہی اور صرف 15 برس کی عمر میں مشہور میگزین ووگ کے بچوں کے ٹائٹل کے اوپر ان کی تصویر چھپی اور اس طرح وہ دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی۔  یہاں سے کارمین کے ماڈلنگ کا جو سفر شروع ہوا وہ اب تک ختم نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ برس وہ ووگ چیکوسلواکیہ کے مگیزین کے کور پر دوبارہ جلوہ افروز ہوئی ہیں اور انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والی اور سب سے عمر رسیدہ فیشن ماڈل خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

کارمین نیویارک کے بہت ہی غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ان کا ابتدائی بچپن بہت ہی معاشی مشکلات میں گزرا ان کے والدین نوکری کر کے بہت ہی مشکل سے گزربسر کر رہے تھے۔

Advertisement

1958 میں ازدواجی مشکلات اور تنازعہ کے باعث کارمین نے ماڈلنگ چھوڑ دی لیکن اس کے بعد دوباری انہوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا جو ابھی تک جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپنی شادی کو کیسے کامیاب بنایا جائے؟
ٹی وی اسکرین کو کیسے صاف کیا جائے؟
گھر کی دیواروں پر لگے داغ دھبوں کو ان ٹوٹکوں سے فوری دور کریں!
دورانِ پرواز طیاروں کی لائٹس جلتی بجھتی کیوں ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی
پانی کی بوتل کو روزانہ کتنی بار دھونا چاہیے؟
کراچی کے ساحل پر لہروں میں نیلی روشنی؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر