Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کی پالیسیوں سے بھارت میں اسلامو فوبیا کو فروغ مل رہا ہے، دی اکانومسٹ

Now Reading:

مودی کی پالیسیوں سے بھارت میں اسلامو فوبیا کو فروغ مل رہا ہے، دی اکانومسٹ
مودی کی پالیسیوں سے بھارت میں اسلامو فوبیا کو فروغ مل رہا ہے، دی اکانومسٹ

مودی کی پالیسیوں سے بھارت میں اسلامو فوبیا کو فروغ مل رہا ہے، دی اکانومسٹ

معروف جریدے دی اکانومسٹ کا مودی سرکار کی نام نہاد ترقیاتی پالیسیوں پر اظہار تشویش۔

بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کچل کر تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے مندر کو سیکولر ازم کی سمادھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

معروف جریدے دی اکانومسٹ نے مودی سرکار کی نام نہاد ترقیاتی پالیسیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 22 جنوری کو 220 ملین ڈالر کی لاگت سے متنازع رام مندر کے افتتاح کو سیکولر بھارتیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

جریدے کے مطابق اس افتتاح سے بھارت کے سیکولر ہونے کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوجائے گا۔

Advertisement

رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر کے مندر کی تعمیر سیکولر ذہنیت کے حامل ہندوستانی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے رپورٹ میں کہا کہ مودی جی جھوٹ کا لبادہ اوڑھے جواہر لال نہرو جیسا لیڈر بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، دی اکانومسٹ کے نزدیک مودی کی جارہانہ پالیسیاں بھارت کی معیشت کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔

Advertisement

دی اکانومسٹ کے مطابق بی جے پی نے الیکشن میں کامیابی کے لیے 1990 کے اوائل سے بابری مسجد کو شہید کرنے کی تیاری شروع کر دی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد از انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی نے خود  بڑے پیمانے پر 2002 میں گجرات فسادات شروع کیے اور مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی کوشش کی۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی نظام عدل کا یہ حال ہے کہ تمام شواہد ہونے کے باوجود گجرات فسادات میں ملوث تمام مجرموں کو باعزت بری کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے زیر انتظام کئی ریاستوں نے تبدیلی مذہب کے خلاف قانون منظور کیا ہے۔ مودی سرکار نے بھارت کی زمین مسلمانوں پر تنگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ امتیازی سلوک پر مبنی شہریت کے قانون کو فروغ دے کر اسلامو فوبیا کو بڑھا دیا۔

دی اکانومسٹ کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اب آنے والے عام انتخابات میں مودی سرکار کی ممکنہ جیت سے بھارت میں ہندوتوا کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، تین پاکستانی خواتین جاں بحق
اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو ایسٹر پر یروشلم میں داخلے سے روک دیا
ثابت قدم رہیں گے، حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
ایسٹر کے احترام میں روس کا یوکرین پر حملے نہ کرنے کا اعلان
امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور خوشگوار ماحول میں مکمل
امریکی عدالت کا وینزویلا کے زیر حراست شہریوں کی ملک بدری روکنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر