احمد شہزاد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی جانب سے قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشاف کیا گیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والے پاکستان میں احمد شہزاد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود نہ صرف انہیں قومی ٹیم میں کم بیک کروایا گیا بلکہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ہونے والی ڈرافٹنگ میں بھی انہیں کسی ٹیم نے پک نہیں کیا جس پر احمد شہزاد دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔
تاہم اب قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات احمد شہزاد کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے احمد شہزاد کا برا وقت چل رہا تھا لیکن اب وہ کارکردگی دکھارہے ہیں اور ایسے ہی پرفارم کرتے رہے تو انہیں ضرور موقع ملے گا۔
پی سی بی کا حصہ بننے پر یاسر عرفات نے کہا کہ میں یہاں مختصر مدت کے معاہدے پر آیا ہوں اور میں نے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ کچھ کھلاڑیوں کی تکنیک بہتر کرنے سے متعلق بھی کوشش کی، امید ہے کیویز کے خلاف ہمارے کھلاڑی بہتر کھیل پیش کریں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات نہیں ہوئی، البتہ نیوزی لینڈ پہنچ کر تمام کھلاڑیوں سے ملاقات ہوگی اور ان سے بات چیت کی جائے گی۔
قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ نے کھیل کے دوران فیلڈنگ کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یاددہانی کروانی ہوگی، اگر وہ لمبے عرصے تک ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بیٹنگ وبولنگ کے ساتھ اپنی فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر ایک خطرناک حریف ہے مگر پاکستانی ٹیم کا کمبینیشن زبردست ہے، میرے خیال میں یہ ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
