بھارت میں انتخابات سے قبل نامکمل رام مندر کا افتتاح کرکے مودی کی نئی سیاسی چال بے نقاب۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی منصوبہ بندی قرار دے دیا ہے۔
کانگریس کے مطابق مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن بی جے پی مندر بنانے کی مد میں اپنے سیاسی مقاصد کو استعمال کررہی ہے جب کہ ایک نا مکمل مندر کا افتتاح انتخابی مہم کی ایک چال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کی سستی شہرت کے ہتھکنڈوں میں اضافہ
کانگریس سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف (سی پی آئی) نے بھی مندر کی افتتاحی تقریب میں جانے سے انکار کیا تھا۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق سیاستدان اور مذہبی رہنما تقسیم ہیں لیکن پھر بھی سیاستدان سارے مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں، مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالز کو دھمکی دی گئی کہ رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگائے جائیں۔
بھارتی میڈیا اور تجزیہ کاروں کے مطابق کانگریس کا ہائی پروفائل تقریب میں شرکت نہ کرنا عام انتخابات سے قبل ایک اہم فلیش پوائنٹ ہے۔
بی جے پی نے مذمت کرتے ہوئے اپنی ہی ملک کی پارٹی کو رامائن کا راون قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ممتا بینرجی کے مطابق انتخابات سے قبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح بی جے پی کی جہالت ہے، وہ اور ان کی جماعت مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News