پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات میں حد سے بڑھتی حکومتی مداخلت پابندی کی اہم وجہ ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دباؤ کے باعث آج دوپہر میں شیڈول پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ اچانک کینسل کرنی پڑی تھی۔
بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے گزشتہ شب خط کے ذریعے حکم دیا تھا کہ اجلاس فوری طور پر ملتوی کیا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج صبح میٹنگ سے دو گھنٹے قبل فون پر بورڈ سے پھر رابطہ کیا گیا کہ میٹنگ اب تک کیوں کینسل نہیں ہوئی۔
بورڈ کو حکومتی دباؤ کے باعث میٹنگ فوری طور پر ملتوی کرنی پڑی۔
واضح رہے کہ آج کی میٹنگ میں کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے لیے نیا گورننگ بورڈ بنایا جانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News