Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلیفورنیا کی خاتون نے انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

کیلیفورنیا کی خاتون نے انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
کیلیفورنیا کی خاتون نے انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

کیلیفورنیا کی خاتون نے انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو منفرد خصوصیات رکھتے ہیں یا ایسا کوئی کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں جو ان کی پہچان بن جائے، انہی میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

میسی ڈیوس سدرلینڈ نامی خاتون کے بازو پر حیرت انگیز طور بال کافی لمبے ہیں تو انہوں نے اسے بڑھانے اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا درج کرانے بارے میں سوچا۔ جب ان کے بازو پر موجود بال کو ناپا گیا تو یہ 7.24 انچ تھا اس طرح انہوں نے بازو پر سب سے لمبے بال کا گنیز بک آف ورلڈ رڈ اپنے نام کرلیا۔

میسی نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ 2012 تک جب وہ ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھی ان کے  بازو پر موجود بال لمبے نہیں تھے۔ تاہم جب وہ اپنی بہترین دوست کیلی کے ساتھ ڈزنی لینڈ گئی تو وہاں کیلی کے  بھائی نے ان کے بازو پر بالوں کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ آپ کے بازو پر موجود بال غیر معمولی طور پر لمبے ہیں وہ اسے توڑنا چاہتا ہے لیکن میسی نے نہ صرف اسے منع کر دیا بلکہ فیصلہ کیا کہ وہ ممکنہ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے انہیں بڑھانے کی کوشش کریں گی۔

Advertisement

 

میسی کے مطابق یہ بال اکثر 6 انچ تک پہنچنے پر از خود یا کسی وجہ سے ٹوٹ جاتے تھے۔ لیکن  اس بار انہوں اس کے بڑھنے کا انتظار کیا، گزشتہ برس دسمبر میں میسی کے بازو پر موجود  بالوں کی پیمائش کی گئی جو 7.24 انچ  تھی، اس طرح  انہیں بازو پر سب سے لمبے بال رکھنے والی خاتون کے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

میسی کا کہنا ہے کہ اب وہ بالوں کو اس وقت تک بڑھانا چاہتی ہیں جب تک کہ یہ بازو کے سب سے لمبے بال کے مجموعی ریکارڈ نہ توڑ دیے جو کیلیفورنیا سے ہی تعلق رکھنے والے ایک شخص ڈیوڈ ریڈ کے پاس ہے جس کے بالوں کی لمبائی 8.54 انچ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر