Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

Now Reading:

سعودی عرب کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم
سعودی عرب

سعودی عرب کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

سعودی عرب  نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی  کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے ابتدائی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی خلاف ورزیوں اور قابض اسرائیلی حکام کے اقدامات کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہیں۔

سعودی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے ابتدائی فیصلے کا مقصد محصور غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی اجتماعی نسل کشی والے بیانات اور اقدامات کو روکنا ہے۔

سعودی عرب نے غزہ پٹی میں اسرائیلی حکام کی مسلسل خلاف ورزیوں  کے خلاف دعویٰ دائر کرنے سے متعلق جنوبی افریقہ  کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بند کرانے، فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی تمام خلاف ورزیوں پر قابض اسرائیلی افواج کے احتساب کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ  کی اسرائیل کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے جنگ زدہ غزہ کے شہریوں کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا کہا ہے تاہم عدالت نے جنگ بندی کا حکم نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا خارکیف کی سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک
مہلک لینڈ سلائیڈنگ سیکڑوں زندہ افراد کی قبر بننے کو تیار
چلی، صدی کی مہلک ترین آگ لگانے کے الزام میں فائر فائٹر گرفتار
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جنون 4 کوہ پیما کی جان لے گیا، 3 لاپتہ
ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثہ: مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر