Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

Now Reading:

ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت
ندا ڈار سمیت 13 شرکا کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

ندا ڈار سمیت 13 شرکا کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

لاہور: خواتین امپائرز انڈکشن کورس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔

خواتین امپائرز انڈکشن کورس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض سمیت 13 شرکاء نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں عمارہ خان، عائشہ فاروق، عائشہ شکور، فاخرہ کاظمی، اسماء، قرۃ العین، ثانیہ اشرف، شمائلہ ناز، سمیرا ساجد، ذکیہ گل اور زبیدہ ستار شامل تھیں۔

چار روزہ کورس کا آغاز 13 جنوری سے ہوا جس میں 13 خواتین شرکاء نے کھیل کے قوانین کی معلومات سمیت بنیادی تربیتی سیشنز میں شرکت کی۔ آخری دن شرکاء نے تحریری امتحان دیا اور ان کے ون آن ون انٹرویوز ہوئے۔

آئی سی سی کے ایلٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب اس کورس کے انسٹرکٹر تھے۔

ندا ڈار کا کہنا ہے ’’یہ ایک بہت اہم کورس تھا کیونکہ اس نے مجھے کھیل کے قوانین کو زیادہ باریک بینی سے سمجھنے میں مدد کی۔ دوسری بات میں نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بننا چاہتی تھی اور انہیں امپائرنگ کے میدان میں آنے کی ترغیب دینا چاہتی تھی‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’’کورس میں ایلٹ پینل کے امپائرز کے اشتراک سے تجربات بہت قیمتی تھے اور مستقبل میں ہم سب کے لیے مددگار ثابت ہوں گے‘‘۔

احسن رضا کا کہنا ہے کہ چار روزہ کورس میں بطور انسٹرکٹرز ہم نے آج کے دور میں پلیئنگ کنڈیشنز، قوانین اور پریکٹیکل امپائرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

احسن رضا نے بتایا کہ ہم نے گراؤنڈ میں انٹرایکٹو پریکٹیکل سیشنز کیے جب کہ شرکاء کو ویڈیو کلپس کے ذریعے امپائرنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر