Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست، سیریز بھارت کے نام

Now Reading:

دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست، سیریز بھارت کے نام
بھارت

دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست، سیریز بھارت کے نام

بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسرے  سپر اوور میں  افغانستان کو شکست دے کر سیریز  میں وائٹ واش مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ  میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو صرف 22 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔

یشوی جیسوال 4، شیوام دوبے ایک جبکہ ویرات کوہلی اور سنجو سیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

تاہم کپتان روہت شرما اور رنکو سنگھ نے ناقابل شکست 190 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرکے مقررہ 20 اوورز میں اسکور 212 رنز تک پہنچا دیا۔

افغانستا کی جانب سے فرید احمد نے 3 اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک  وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم گلبدین نائب (ناٹ آؤٹ 55)، کپتان ابراہیم زادران(50) اور رحمان اللہ گرباز (50) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز ہی بنائےاور فیصلہ سپر اوور پہ چلا گیا۔

سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم  بھی 16 رنز  ہی بناسکی اور یوں ایک اور سپر اوور پہ بات چلی گئی۔

دوسرے سپر اوور میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرکے 11 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم  ایک ہی  رن بناسکی۔

بھارت نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 صفر سے وائٹ واش  کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ شاہد آفریدی کو فائنل میں پاک بھارت مقابلے کی امید
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ کپتان نے استعفیٰ دے دیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے
شاہین آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
امید ہے بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی، وسیم اکرم
چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، انڈین میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر