Advertisement
Advertisement
Advertisement

جونہیں چاہتے تھےملک ترقی کرے، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا، شہبازشریف

Now Reading:

جونہیں چاہتے تھےملک ترقی کرے، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا، شہبازشریف
منڈی بہاؤالدین

جونہیں چاہتے تھےملک ترقی کرے، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا، شہبازشریف

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جونہیں چاہتے تھےملک ترقی کرے، انھوں نے نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ 2013 میں آپ نے نوازشریف کو کامیاب کروایا۔ 2014 میں نوازشریف اورملک کے خلاف لانگ مارچ کروایا گیا۔ لانگ مارچ کرنے اورکروانے والوں کو آپ سب لوگ جانتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں قومیں اور لیڈرڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، اسلام آباد میں دھرنے ہوئے، پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں ہوئیں، چینی صدرستمبر 2014 میں پاکستان آ رہے تھے۔ قوموں کی زندگی میں چیلنجزآتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ چینی صدرکا دورہ ملتوی ہوا، پشاورمیں سانحہ ہوگیا۔ سانحہ پشاورکے بعد دھرنا ختم کروایا گیا۔ سات ماہ کی تاخیرکے بعد چینی صدر پاکستان آئے اورمعاہدے ہوئے۔ جو نہیں چاہتے تھے کہ ملک ترقی کرے، انھوں نے نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی نے کہا تھا حکومت ملی توسیاسی قیدیوں کورہا کریں گے۔ نوازشریف کے دورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ سیاسی قیدیوں کا اعلان کیا، ذاتی جیلوں کے خاتمے کا بھی اعلان کریں، کئی خاندان کئی سال سے جیلوں میں بند ہیں، اپنے مہربان سے کہتا ہوں کہ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا بھی اعلان کریں۔

Advertisement

شہبازشریف نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین آ کرخوشی ہورہی ہے، آپ کی شدید سردی میں آمد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔ 2017 میں نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا ختمہ کیا۔ پنجاب میں اسپتالوں میں مفت علاج اورادویات فراہم کیں۔ نوازشریف نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں، نوازشریرف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے، ہم نے دانش اسکولوں کا آغاز کیا۔ نوازشریف کو موقع دیا تو منڈی بہاؤالدین میں یونیورسٹی بنا کردیں گے، زراعت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر