Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا حکم

Now Reading:

ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پربرہمی کا اظہارکیا۔

عدالت نے ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر نادرا عامر کمال جعفری اور شیخ شاہد کا شناختی کارڈ 7 فروری تک بلاک رکھیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایس بی سی اے افسران نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گراؤنڈ پلس ون کی اجازت لے کر چار منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی ہے۔

ایس بی سی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوتھی منزلہ جزوی طورپرگرائی ہے ، عمارت میں رہائش پذیر لوگوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے، عمارت کے بجلی اور گیس کنیکشن منقطع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو لیٹرز لکھے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ بیلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ عدالتی نوٹس کے وقت بلڈنگ زیر تعمیر تھی، نوٹس کے باوجود عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی اور لوگوں کو بسایا گیا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایس بی سی اے افسران بلڈر سے ملے ہوئے ہیں۔

ایس بی سی اے افسران نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات ختم کرادی جائیں گی، جس پرعدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنرسینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل ایس بی سی اے کو سیکیورٹی فراہم کریں، یوٹیلیٹی ایجنسیز فوری طور پرسیکنڈ ، تھرڈ اور فورتھ فلورکی بجلی، گیس کے کنیکشن منقطع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر