Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفر کیس؛ بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی جج سے بدتمیزی

Now Reading:

سائفر کیس؛ بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی جج سے بدتمیزی
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے سرکار کی طرف سے دیے گئے وکلا صفائی پر اظہار عدم اعتماد کا اظہارکردیا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ سائفر کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے نہ آنے پر سرکار کی طرف سے وکلا صفائی مقرر کردیے گئے۔

عدالت کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سرکار کی طرف سے دیے گئے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے وکلا صفائی پر اظہار عدم اعتماد کردیا۔

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے سرکار کی طرف سے دیے گئے وکیل صفائی کی کیس فائل ہوا میں اچھال دی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹیی آئی سے کہا کہ جتنا آپ کو ریلیف دیا جا سکتا تھا میں نے دیا، وزرش کے لیے سائیکل کی فراہمی یا پھر وکلا سے ملاقات، آپ کی درخواست منظورکی، میرے ریکارڈ پر 75 درخواستیں ہیں جو ملاقاتوں سے متعلق ہیں۔

جج نے کہا کہ میرے لیے آسان تھا کہ میں ڈیفنس کا حق ختم کر دیتا، میں نے پھر بھی اسٹیٹ ڈیفنس کا حق دیا، اس کسٹڈی کی وجہ سے مجھے یہاں جیل آنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی تو کسی ماں کے بچے ہیں جن کے کیس جوڈیشل کمپلیکس میں چھوڑ کر آیا ہوں، میں آرڈر کرکے تھک گیا ہوں مگر آپ کے وکیل نہیں آتے، سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا تھا اگر ٹرائل میں رکاوٹیں آتی ہیں تو عدالت ضمانت کینسل کرسکتی ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت کے فیصلے کا بھی مذاق اڑایا گیا، جیل سے باہر نکلتے ہی ایک اور کیس میں اٹھا لیا گیا۔

جج نے کہا کہ شاہ صاحب اس کیس کو لٹکانے کا کیا فائدہ ہے؟

شاہ محمود نے جواب دیا کہ جج صاحب جیل میں کوئی خوشی سے نہیں رہتا، میں اپنا وکیل پیش کرنا چاہتا ہوں سرکاری وکیلوں پر اعتبار نہیں جبکہ بانی تحریک انصاف نے سرکار کی طرف سے دیے گئے وکلا پر طنز کیا کہ مان نہ مان میں تیرا مہمان۔

عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں ملزمان کی سائفر کیس میں ضمانت خارج کی جائے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ضمانت کا معاملہ خود دیکھوں گا یہ میرا معاملہ ہے۔

پراسیکوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ فیئر ٹرائل وہ نہیں جو وکلا صفائی مانگ رہے ہیں، فیئر ٹرائل وہی ہے جو قانون میں دیا ہوا ہے۔

Advertisement

بانی پی ٹی آئی نے بھی اپنے ڈیفینس وکیل سکندرذوالقرنین سے بات کرنے کی اپیل کی جس پرفاضل جج نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کی اُن کے ڈیفینس کونسل سے بات کرانے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پی ٹی آئی کو کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، نوٹیفیکیشن جاری
آئینی ترمیمی بل پر حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈلاک برقرار
ہمارا اسوقت پی ٹی آئی سے باقاعدہ کوئی اتحاد نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر