اے ٹی سی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخارجہ و وائس چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی کی سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری کے معاملے پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کی گئی۔ مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 28 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News