Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات کی بڑی کھیپ یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Now Reading:

منشیات کی بڑی کھیپ یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بولیویا کی پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کو یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کےمطابق بولیوین پولیس نے ایک مشتبہ ٹرک کی تلاشی لی جس میں 22 کروڑ ڈالر مالیت کی 9 ٹن منشیات برآمد ہوئی۔

بولیویا کے حکام نے ٹرک اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق منشیات ٹرک کے لکڑی کے فرش کے نیچے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نیدرلینڈ جا رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 9 ٹین مالیت کی خالص کوکین یورپ اسمگل کی جا رہی تھی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 52 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

Advertisement

 بولیویا کے صدر لوئس آرس نے کوکین کی بھاری کھیپ پکڑنے پر پولیس حکام کو مبارکباد دی، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تقریباً 9 ٹن کوکین ضبط کی گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، پینٹاگون
نیتن یاہو نے خصوصی اجلاس میں پیجر دھماکوں کی منظوری دی، اسرائیلی میڈیا
لبنان، پیجر دھماکوں میں 11 افراد شہید، ایرانی سفیر سمیت ڈھائی ہزار سے زائد زخمی
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج
بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، میتھیو ملر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر