آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے محض ایک رن کی ضرورت تھی جب عثمان خواجہ کو شامار جوزف کی باؤنسر گیند ہیلمٹ کے نچلے حصے پر لگتے ہوئے چہرے پر لگی۔
A nasty moment as Usman Khawaja is hit on the chin by a Shamar Joseph short ball #AUSvWI pic.twitter.com/nF5nFqxgJJ
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 19, 2024
گیند لگنے سے عثمان خواجہ کے جبڑے سے خون بہنے لگا جس پر طبی ٹیم نےگراؤنڈ میں پہنچ کر ان کا معائنہ کیا اور انہیں میدان سے باہر لے گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خواجہ نے ’کن کشن ‘ ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اور ان کے جبڑے میں فریکچر بھی نہیں ہے تاہم برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
Australia are awaiting results of scans after Usman Khawaja was sent to hospital following a head knock from a Shamar Joseph bouncer#AUSvWIhttps://t.co/sZ8BjMNmpb
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 19, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News