امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد تاجر راکیش کمل نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کے ایک بنگلے سے دو خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلے سے ملنے والوں لاشوں سے متعلق تحقیقات کا عمل جاری ہے لیکن ابتدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بھارتی تاجر نے اپنی اہلیہ ٹینا اور بیٹی آریانا کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ بھارتی تاجر راکیش کمل کی لاش کے پاس سے اسلحہ ملا جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں تاہم تینوں کی موت گولی مارکر کی گئی ہے۔ پستول اور جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول جمع کرلیے گئے اور اب فرانزک کے بعد ہی کچھ معلومات مل سکتی ہیں۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے، جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔
حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 40 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت ساڑھے 54 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹینا اور راکیش ایک تعلیمی کمپنی چلا رہے تھے اور انہیں حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کمپنی 2016 میں شروع کی تھی اور دسمبر 2021 میں تحلیل کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
