آئی سی سی نے دو ماہ بعد سری لنکا کرکٹ کی رکنیت بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد پابندی تقریباً ختم کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرلنکن بورڈ کی معطلی کے بعد سے صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے۔ اب مطمئن ہیں کہ سری لنکن بورڈ رکنیت کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔
آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کر دی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بورڈ میں سیاسی مداخلت کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت 10 نومبر 2023 کو معطل کی گئی تھی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کے خلاف شرمناک شکست پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔
رکنیت معطل ہونے کے باعث سری لنکا انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا جو اب وقت جنوبی افریقہ میں کھیلا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News