ہر ایک کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا آئین کا تقاضا ہے، بیرسٹرعلی ظفر
وکیل پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہر ایک کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا آئین کا تقاضا ہے۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس الیکشن کو سلیکشن سمجھتا ہوں، ہر ایک کولیول پلیئنگ فیلڈ دیناآئین کا تقاضہ ہے۔
بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں، دیکھاجاتاہےکہ امیدوارالیکشن کےدوران عوام کے پاس جاتے ہیں، حقیقت ہے کہ عوام ہمارے امیدواروں کے پاس خود آرہےہیں۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے امیدواروں سے کہا ہے کمپئن کیلئے نکلیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےعوام الیکشن میں بھرپورحصہ لیں، ضروری ہے قانون کے تقاضےپورے کرتےہوئےکیس کو چلائیں۔
بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ الیکشن کا پیغام ہے ہر چیز قانون کے تابع ہو، آج190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایک کیس کی کارروائی منگل اور دوسرے کی اگلےہفتے ہوگی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
