غزہ میں حماس نے زمینی کارروائیاں مزید تیز کردیں ہیں جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں اسرائیلی فوج کے 6 اہلکار ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں زمینی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 185 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے، انٹونی بلنکن
یاد رہے کہ جنگ کے 95 روز بھی غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری رہا اور اسرائیلی فورسز نے غزہ میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی حملوں نے وسطی اور جنوبی غزہ میں کارروائی کی، الزویدہ، المغازی اور دیر البلاح میں ہونے والے حملوں میں ایک صحافی شہید ہوگیا جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب دیر البلاح میں اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوگئے ہیں، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق دیر البلاح میں اسرائیل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے تل السلطان میں بھی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔
صہیونی فوجی نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اسرائیلی فورسز نے نابلس اور جنین کیمپ پر چھاپے مار کارروائیوں میں 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 2010 ہوگئی ہے جب کہ 59 ہزار 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News