Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سرکاری اہلکار کا دھاندلی میں ملوث ہونے کے اقرار پر امریکی ترجمان کا ردعمل

Now Reading:

پاکستان میں سرکاری اہلکار کا دھاندلی میں ملوث ہونے کے اقرار پر امریکی ترجمان کا ردعمل
پاکستان میں سرکاری اہلکاری کا دھاندلی میں ملوث ہونے کے اقرار پر امریکی ترجمان کا ردعمل

پاکستان میں سرکاری اہلکاری کا دھاندلی میں ملوث ہونے کے اقرار پر امریکی ترجمان کا ردعمل

واشنگٹن: پاکستان میں سرکاری اہلکار کی جانب سے دھاندلی میں ملوث ہونے کے اقرار پر امریکی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کی جس میں ایک صحافی کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں سرکاری اہلکار نے دھاندلی میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے، آپ کا کیا موقف ہے؟

جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سرکاری اہلکار کے دھاندلی کے دعوؤں کی رپورٹ دیکھی ہے، مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے، نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

میتھیو ملر مزید کہتے ہیں کہ ایسے پلیٹ فارمز کو آزاد ہونا چاہیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں اور انٹرنیٹ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو دستیاب ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمنی حوثیوں نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا
نئی نویلی دلہن کا پہلی بار کھانا بنانا سسرالیوں کو مہنگا پڑگیا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ
حوثیوں کے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل وسطی اسرائیل تک پہنچ گئے، متعدد زخمی
سمندری طوفان ’بیبنکا‘ کا شنگھائی سے براہ راست ٹکرانے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری
برطانوی اخبارنے بھارتی افواج اورحکومت کا بیانیہ بے نقاب کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر