Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیدرلینڈز کی عدالت کا اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم

Now Reading:

نیدرلینڈز کی عدالت کا اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم
نیدرلینڈز

نیدرلینڈز کی عدالت کا اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم

نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فروخت نہ  کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے  مطابق  نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ ایف 35  لڑاکا طیاروں کے پرزہ جات کی فراہمی روک دے   جو کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر بمباری میں استعمال  کررہا ہے۔

عدالت نے  ریمارکس میں کہا کہ اسرائیل کو فروخت کیے گئے جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملوں میں اپنے ایف 35  لڑاکا طیاروں کا استعمال کر رہا ہے جو ناقابل قبول شہری ہلاکتوں کا باعث بن رہے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل نیدرلینڈز کی لوئر کورٹ نے اسرائیل کو پرزوں کی فروخت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ایف 35 لڑاکا طیارے غزہ  میں نہتے فلسطینی شہریوں پر بمباری کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع، حزب اللہ کا جوابی حملہ
جرمنی، حکومت کے زیر استعمال طیاروں میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا فیصلہ
لبنان، گھر کے بھیدی کی اطلاع کے بعد پیجرز میں دھماکے ہوئے، غیر ملکی میڈیا
دبئی، غیر معمولی تیز رفتار ڈرائیونگ کا انجام، گاڑی ضبط، ہزاروں درہم جرمانہ
پرتگال، جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا
اٹلی، موسلادھار بارشوں اور شدید سیلاب سے نظام زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر