Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا

Now Reading:

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا

پنجاب کی پہلی نامزد خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹائزیشن کے تحت آئی ٹی سٹیز، صحت کا نظام، تعلیم، امن و امان، ایئرایمبولینس پروگرام سمیت دیگر بڑے منصوبے شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل الیکشن تھا، 16 ماہ کی حکومت کے بعد مشکل فیصلے کرنے پڑے لیکن اس کے باوجود واضح مینڈیٹ دیا، جس پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کل میڈیا پر بھی بات ہوتی ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا موقع دیا ہے، ابھی نامزد وزیراعلیٰ کا اعزاز ہے لیکن یہ بہت بڑا اعزاز ہے، میں اس کو پاکستان اور پنجاب کی ہر ماں، بیٹی، ہر بہن اور یہاں موجود تمام خواتین اراکین کے نام کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مفت علاج اور ادویات کی سہولت عوام سے واپس لی گئی، 2015 یا 2016 میں نواز شریف نے پاکستان کا پہلا صحت کارڈ شروع کیا، جس کو احسن انداز میں چلایا اور اس میں کوئی کرپشن کی شکایت نہیں ملی، صحت پروگرام میری ذمہ داری تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو مفت علاج فراہم کیا، مفت آپریشن کی سہولت دی، کارڈیک اور کینسر سے متعلق آپریشن کی سہولت فراہم کی، اسی صحت کارڈ میں پچھلے 5 سال میں وہاں پر کرپشن کی نئی داستانیں رقم ہوئی اور کئی جگہوں پر اس کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنایا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، 5 سال بہت کم ہیں لیکن ہمیں کام بہت زیادہ کرنا ہے، جس کے لیے جامع پروگرام بنایا ہے،  تعلیم، صحت، بلدیاتی حکومتوں کا شعبہ ہو، ہر شعبے میں اتنی بدانتظامی ہے، جس کو ٹھیک کرنے کے لیے 5 سال بھی کم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ محفوظ پنجاب بھی میرے لیے اہم منصوبہ ہے، سیفٹی سٹی پروجیکٹ پنجاب کے تمام شہروں تک لے کر جائیں گے، کیمروں کی تنصیب سے امن و امان کی بہتری میں بہت مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کا نظام بہتر بنانا ہے، خواتین کے لیے ایف آئی آر کی رجسٹریشن اور ریسپانس ٹائم کو بہتر کرنا ہے، خواتین کے لیے تھانوں میں بہتری لے کر آنی ہے، ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے ہیں، ماڈل ویمن پولیس اسٹیشن بنانے ہیں۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹائزیشن کی طرف چلی گئی ہے، دنیا میں آئی ٹی انقلاب آ رہا ہے، ہمارے پڑوسی ملکوں بھارت اور بنگلہ دیش میں نظام آئی ہے، بنگلہ دیش میں بڑا کامیاب ڈیجیٹل پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پورے پاکستان میں ایک بھی آئی ٹی سٹی نہیں ہے، ہم ان شااللہ 5 سال میں پنجاب میں 5 آئی ٹی سٹیز بنا کر جائیں گے لیکن کوشش ہوگی اس سے زیادہ ہو۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
سابق آئی ایس آئی چیف کا فیض آباددھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر