سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت میں ڈی جی لا الیکشن کمیشن ارشد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوپہر دو بجے کے وقفے کے بعد این اے 128 لاہورمیں عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت سے کہا کہ ہم کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن فارم 49 کو بھی واپس لے رہے ہیں؟
عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ باقی معاملات آپ الیکشن کمیشن جاکر کہیے۔
وقفے سے قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد صاحب! مجھے یقین ہے کہ کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے آپ سے مشورہ نہیں کیا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے سامنے ان کی درخواست التوا میں ہے تو پہلے فیصلہ کرلیتے، الیکشن کمیشن ان کی درخواستیں سن کر اگر ان کے حق میں فیصلہ کردیتا ہے تو؟
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا تو کمیشن اپنی تصحیح کرے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سے جب لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو نوٹس جاری کرکے کانسالیڈیشن کریں، تو کیا ایسا ہوا؟
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ یہ میرے علم میں نہیں، میں معلوم کرکے بتا سکتا ہوں جس پرعدالت نے کہا کہ آپ کمیشن سے ہدایات لے لیں، پھر اس کیس کو دو بجے کے بعد رکھ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News