غزہ شہر کے ایک امدادی مرکز پر امداد لینے کے لیے جمع فلسطینیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 104 افراد کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محصور علاقے کے شمال میں غزہ شہر میں علی الصبح پیش آنے والے واقعے میں فوجیوں نے ہجوم پر گولی چلائی۔
جنگ زدہ غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جمعرات کے روز امدادی سامان کی تقسیم کے مقام پر فلسطینیوں کے ہجوم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 104 افراد شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام’ قرار دیا اور کہا کہ اس حملے میں کم از کم 104 افراد ہلاک اور 760 زخمی ہوئے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب ہزاروں افراد کھانے پینے کے لیے بے چین شہر کے مغربی نابلسی چوک پر امدادی ٹرکوں کی طرف دوڑ پڑے تھے۔
عینی شاہدین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امدادی سامان سے بھرے ٹرک علاقے میں موجود کچھ اسرائیلی فوجی ٹینکوں کے بہت قریب آ گئے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ لوگ دیوانہ وار امدادی ٹرک پر لپک رہے تھے اس دوران فوجیوں نے ہجوم پر فائرنگ کر دی۔
ہلاک شدگان اور زخمیوں کو غزہ کے چند اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں صحت کے حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی اطلاع دی۔
ایک عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ طبی ٹیمیں کمزور طبی اور انسانی صلاحیتوں کے نتیجے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس میں پہنچنے والے زخموں کی تعداد سے نمٹنے سے قاصر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News