
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔
پاکستان ٹیم اب 8 فروری کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی جبکہ پہلے کل 6 فروری کوپہلے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
ایونٹ کا فائنل میچ اتوار 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2004 اور 2006 میں انڈر 19 ورلڈکپ کا فاتح رہ چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News