اسرائیلی سفارت خانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف خود کو آگ لگانے والا امریکی ایئر مین ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگانے والا امریکی فضائیہ کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی فضائیہ کے ایئرمین آرون بشنیل نے آزاد فلسطین کے نعرے لگائے اور پھر خود کو آگ لگا دی۔
واشنگٹن ڈی سی کے میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے پیر کے روز بتایا کہ ٹیکساس کے شہر سان انتونیو سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ایئر مین ایرون بشنیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بشنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویچ پر خود کو براہ راست اسٹریم کیا اور اتوار کے روز خود کو مائع میں پھینکنے سے پہلے اعلان کیا کہ وہ نسل کشی میں ملوث نہیں ہوں گے۔
اس کے بعد انہوں نے آزاد فلسطین کے نعرے لگاتے ہوئے خود کو آگ لگا لی یہاں تک کہ وہ زمین پر گر گئے۔ اس ویڈیو کو ٹویچ پر ہزاروں افراد نے دیکھا جسے پھر ٹویچ کی انتظامیہ نے ہٹا دیا تھا۔
ایک بیان میں امریکی فضائیہ نے کہا کل کے واقعے میں ملوث شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور کل رات اس کی موت ہو گئی۔
فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ فوجی حکام کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو مطلع کرنے کے ایک دن بعد اضافی معلومات فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
