رواں مالی سال کے 7 ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

بول نیوز نے رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کر لیں
اسلام آباد: رواں مالی سال کے 7 ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات پلاننگ کمیشن نے جاری کردی ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو سات ماہ میں 372 ارب روپے جاری ہوئے جس میں سے 161 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے۔
پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ فنانس ڈویژن نے جاری 1 ارب 93 کروڑ روپے سے 23 کروڑ خرچ کیے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 50 کروڑ میں سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے جب کہ وزارت دفاع نے 1 ارب 92 کروڑ میں سے 72 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے۔
پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے 66 کروڑ روپے کے بجٹ سے کچھ خرچ نہیں کیا، وزارت دفاعی پیداوار نے 96 کروڑ میں سے 40 کروڑ روپے استعمال کیے اور وزارت تعلیم نے تقریبا 36 ارب روپے میں سے 12 ارب روپے خرچ کیے۔
اسی طرح وزارت ہاؤسنگ نے 22 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے 6 ارب روپے خرچ کیے، وزارت انسانی حقوق نے 49 کروڑ روپے میں سے 5 کروڑ روپے خرچ کیے جب کہ وزارت صنعت پیداوار نے 1 ارب 80 کروڑ میں سے 20 کروڑ روپے خرچ کیے۔
پلاننگ کمیشن یہ بھی بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے 1 ارب 20 کروڑ میں سے 42 کروڑ کا فنڈ خرچ کیا، وزارت آئی ٹی نے 3 ارب 60 کروڑ میں سے صرف 84 کروڑ روپے خرچ کیے، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایک ارب 14 کروڑ میں سے 46 کروڑ خرچ کیے۔
وزارت داخلہ نے تقریباً 6 ارب روپے میں سے ڈیڑھ ارب کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا، وزارت قانون و انصاف نے 84 کروڑ روپے میں سے 14 کروڑ خرچ کیے جب کہ وزارت صحت نے 7 ماہ میں 6 ارب 45 کروڑ میں سے 78 کروڑ خرچ کیے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 7 ماہ میں 90 کروڑ میں سے 13 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا، پلاننگ ڈویژن نے 7 ارب روپے کے فنڈ میں سے ایک ارب روپے خرچ کیے جب کہ ریلوے ڈویژن نے تقریبا 20 ارب روپے میں سے 11 ارب روپے خرچ کیے۔
وزارت مذہبی امور نے جاری 48 کروڑ کے فنڈ میں سے کچھ خرچ نہیں کیا، ریونیو ڈویژن نے 2 ارب میں سے 82 کروڑ روپے خرچ کیے، وفاق کے ماتحت دیگر اداروں کو سات ماہ میں 136 ارب روپے جاری ہوئے جس میں سے انہوں نے تقریباً 28 ارب خرچ کیے۔
پلاننگ کمیشن نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 86 ارب میں سے 23 ارب روپے خرچ کیے، این ٹی ڈی سی نے سات ماہ میں 33 ارب میں سے 7 ارب روپے کا فنڈ خرچ کیا جب کہ پرائم منسٹر انیشی ایٹو نے 8 ارب میں سے 26 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

