Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ، امریکہ کی دھمکی

Now Reading:

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ، امریکہ کی دھمکی
غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ، امریکہ کی دھمکی

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ، امریکہ کی دھمکی

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کو امریکہ نے ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی۔

الجزائر کی درخواست پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں منگل کو ووٹنگ کرنے کا امکان ہے تاہم امریکہ نے اس ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ سے متعلق الجزائر نے ایک ہفتے قبل قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھا جب کہ الجزائر نے اپنی درخواست میں اپیل کی تھی کہ ووٹنگ منگل کو کرائی جائے۔

تاہم اب امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس قرارداد پر ووٹنگ کے عمل کو ویٹو کردے گا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید جب کہ 205 زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

اسرائیل نے ال امل اسپتال پر شیلنگ کی جب کہ خان یونس کے ناصر اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے 8 افراد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ 68 ہزار 883 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی جمہوریت کے لیے میں نے گولی کھائی، ٹرمپ
تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل کا یمن میں حوثی باغیوں پر حملہ
آج دنیا بھر میں انٹرنیشنل مون ڈے منایا جارہا ہے
ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے انتہائی قریب ہے، امریکی وزیر خارجہ
امریکی صدر جو بائیڈن انتخاب لڑنے کے لیے بضد
ڈھاکہ میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں 105 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر