نئی دہلی میں پینٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آگ بجھانے والی 22 گاڑیوں نے پانچ گھنٹے سے زائد جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کے بعد ملبے سے 11 افراد کی جلی ہوئی لاشیں نکال لی ہیں۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ جمعرات کی رات فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی، جس کی وجہ سے متاثرین اوپر کی منزل پر پھنس گئے اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ عمارت جس میں ایک کیمیکل گودام بھی ہے، شمالی نئی دہلی کے علی پور علاقے میں واقع ہے۔
آگ بجھانے والی 22 گاڑیوں نے پانچ گھنٹے سے زائد جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کے بعد ملبے سے 11 افراد کی جلی ہوئی لاشیں نکال لی ہیں۔ ہلاک شدگان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
بھارت میں آگ لگنا عام بات ہے، جہاں بلڈرز اور رہائشیوں کی جانب سے اکثر تعمیراتی قوانین اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News