ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں امریکہ فریق نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ ایسی چیز نہیں کہ اس پر امریکہ تبصرہ کرے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل پر امریکہ اس میں فریق نہیں ہے،نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ رپورٹ کردہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی چاہیئں۔
میتھیو ملر نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر تبصرے سے بھی گریز کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News