کیا لاہور قلندرز اب بھی پلے آف میں کوالیفائی کرسکتی ہے؟
مسلسل شکستوں کے بعد بھی لایور قلندرز کا پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا امکان باقی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں مسلسل شکستوں سے دوچار دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا اب بھی پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا امکان باقی ہے۔
لاہور قلندرز اب تک ایونٹس میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں مسلسل شکستوں کو سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی وہ بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، پشاور زلمی 8 رنز سے فتحیاب
تاہم لاہور کے اب بھی پانچ میچز باقی ہیں اور پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے انہیں بقیہ تمام میچز جیتنے ضرروی ہیں۔
اگر لاہور قلندرز اپنے بقیہ تمام میچز جیت جاتی ہے تو 10 پوائنٹس کے ساتھ وہ پلے آف میں کوالیفائی کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف ہوگا جو منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
