Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن 2024: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Now Reading:

الیکشن 2024: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے، انہوں نے حلقے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

اس موقع پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قربانیاں دیکر یہاں تک پہنچے ہیں، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی جدوجہد پر کوئی شک نہیں، مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔

Advertisement

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہوگا، ان لوگوں نے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام مت لیں، ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حلقہ این اے 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان تحریک انصاف کا کل جلسہ پرامن ہوگا، علی محمد خان
جلسے کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا، طلال چوہدری
کراچی میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے حب سے مزید لائن ڈالی جارہی ہے، مرتضٰی وہاب
بانی پی ٹی آئی کیخلاف نومئی واقعات کے مقدمات؛ آئندہ سماعت پرپراسکیوٹردلائل کیلئے طلب
عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اپنے اصل دشمن کو پہچانیں، عظمیٰ بخاری
شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، شرجیل انعام میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر