انتخابات سے قبل نگران حکومت گیس مزید مہنگی کرنے کو تیار اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
عام انتخابات 2024 سے محض ایک روز قبل گیس مزید مہنگی کرنے منظوری ،اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی وفاقی حکومت کو اجازت دے دی۔
قیمتوں میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 8.57 فیصد اضافہ منظورکیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی اور سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہےجبکہ سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا ہی دوبارہ حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News