Advertisement

میں اپنے لوگوں کے لیے وزارتیں نہیں مانگ رہا، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں مرکز میں اپنے لوگوں کے لیے وزارتیں نہیں مانگ رہا ہوں۔

ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا وقت آ گیا ہے، پیپلز پارٹی نے ایک دفعہ پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ مجھے 3 سال ن لیگ اور پھر 2 سال پی پی کی حکومت کا کہا گیا لیکن میں نے پاور شیئرنگ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

جودھاندلی کے الزام لگا رہے ہیں بتائیں کونسی پولنگ پر دھاندلی کی ہے یہ الیکشن کے دن نہیں بولے 3 سے 4 دن بعد دھاندلی یاد آگئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ صدرالدین 10 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے تھے کہاں سے دوں؟ پیرصاحب اور مولانا کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو ثابت کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے جو وعدے ہوئے وہ پورے نہیں ہوئے۔

مولانا جلسے میں مدرسے کے بچوں کو لاتے ہیں جن کا ووٹ ہی نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں لگی آگ کو بجھانا ہے، ہمیں کوئی کرسی نہیں چاہئےعوام کے مسائل حل ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کئی سیاستدان عمرمیں مجھ سے بڑے ہیں اور عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version