
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکہ کی عارضی جنگ بندی کے لیے کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بات چیت اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکہ کی عارضی جنگ بندی کے لیے کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔
پیرس میں ہونے والی بات چیت میں 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6 ہفتوں کے وقفے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہداؤں کی تعداد 29 ہزار 840 ہوگئی ہے جبکہ 67 ہزار 317 افراد زخمی ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News