اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے جمعرات کے روز غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت صحت کی جانب سے 104 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے ایکس پر کہا کہ غزہ میں المناک ہلاکتیں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مزید انسانی امداد، یرغمالیوں کی رہائی اور شہریوں کے تحفظ کو آسان بنایا جا سکے۔
اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ کے عوام کا تحفظ کرے اور حقائق اور ذمہ داریوں کا سختی سے تعین کرے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے تشدد پر گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر واقعے کی حرکیات اور ذمہ داریوں کا پتہ لگائے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے تشدد پر گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر واقعے کی حرکیات اور ذمہ داریوں کا پتہ لگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News