Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Now Reading:

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
عام انتخابات 2024

انتخابات 2024؛ ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ملک بھر میں عام انتخابات برائے 2024 کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، پولنگ اسٹیشنزکے اندر موجود افراد ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ اسٹیشنزپرانتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں۔

انتخابات 2024 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج پڑھیں

 شام پانچ بجتے ہی پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے، پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگ ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

صوبائی داراحکومت لاہور کی میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلی کے 813 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی۔

Advertisement

لاہورمیں مجموعی طور پر1079 امیدوار میدان میں تھے حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ان انتخابات میں  ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے اور ان میں  11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار تھے۔

ملک بھرکے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے۔  90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس  و انتہائی حساس قرار دیا  گیا ہے۔

پریزائیڈنگ افسران سمیت ووٹنگ کے عملے نے فرائض سرانجام دیے۔

پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے  کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیا گیا۔  شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے۔

Advertisement

عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون سروس کو دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔

غیرملکی صحافیوں اورمبصرین کی جانب سے پاکستان میں الیکشن کی کوریج

پاکستان میں 349 غیر ملکی میڈیا کے صحافی انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں،  یہ صحافی اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں۔ انتخابات کے مبصرین کی مجموعی تعداد 103 ہے۔ مبصرین میں 60 پاکستان میں ہیں اور 43 کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

مبصرین اسلام آباد، لاہور، کراچی اور قریبی علاقوں میں انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں، انتخابات کی کوریج اور نگرانی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کی کل تعداد 452 ہے۔

بول نیوزکوغیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج ملنےکاسلسلہ جاری ہے، بول نیوزالیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کےتحت نتائج نشرنہیں کررہا۔ بول نیوزاپنےناظرین کیلئےنتائج 6بجےنشرکرےگا۔

بڑی سیاسی شخصیات نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیے

Advertisement

مسلم لیگ کے قائد نوازشریف اور مریم نواز نے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قربانیاں دیکر یہاں تک پہنچے ہیں، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق تفصیلات مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی تازہ تصویریں کے ساتھ شیئرکیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدرآصف علی زرداری نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایل بی او ڈی کالونی نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کی میونسپل کمیٹی نوڈیرو کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نمبر 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 157 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق تفصیلات انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حلقہ این اے 51 مری میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، سراج الحق نے این اے 6 دیر میں اپنا کاسٹ کیا ہے۔

Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں کے بنیادی مرکز صت 12 ایم پی آر میں ووٹ کاسٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز
فرانس کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
پاک فوج کے خیبرپختونخوا میں قومی ورثوں کی حفاظت کے لئے اقدامات جاری
وزیراعظم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان
وزیر خزانہ کی دورہ چین کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو
آئی پی پیز کسی عدالت کو نہیں مانتیں، ڈاکٹر شعیب احمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر