الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ سٹیشنز پو دوبارہ پولنگ 16 فروری کو ہوگی، متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے۔۔
بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے نتائج روک دیئے گئے
ای سی پی نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے نتائج روک دیئے، صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 کوہلو اور پی بی 9 کوہلو کے نتائج روک دیئے، مراسلہ صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا گیا۔
ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی کامیاب ہوئے تھے جبکہ صوبائی نشست پی بی 9 کوہلو سے پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری کامیاب قرار پائے تھے۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کے نتائج روکنے کیلئے ریٹرننگ افسر کو مراسلہ بھجوادیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی تھی، جن میں پی بی 40، 41، 43، 48، 49، 50، 51 اور پی بی 21 شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News